مسجد اقصیٰ کے امام نے عمران خان کو خط

Jul 26, 2022 | 13:43:PM
فائل فوٹو
کیپشن: مسجد اقصیٰ کے امام نے عمران خان کو خط
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ سعید الصبری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو ایک خط لکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ عکرمہ سعید الصبری نے عمران خان کو ایک بار پھر دعائیں دیتے ہوئے انھیں ایک خط لکھا ہے جس کی تصدیق مسجد اقصیٰ کے امام نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کی ہے۔انھوں نے خط میں لکھا ہم بیت المقدس میں ہیں لیکن ہمارے دل آپ کے اور پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں، انھوں نے پنجاب میں حالیہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارک باد بھی پیش کی۔

8 اپریل کو وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی شیخ عکرمہ صبری سے ویڈیو لنک پر بات چیت ہوئی تھی، جس میں مسجد اقصیٰ کے امام نے عمران خان کے فلسطین پر غیر متزلزل مؤقف کو قابلِ ستائش قرار دیا تھا۔ شیخ صبری نے کہا کہ عمران خان کی طرح واضح کسی نے فلسطین کا ساتھ نہیں دیا، غزہ کی کشیدگی پر جان دار سفارت کاری نے دل جیت لیے، امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان نے فلسطین کے لیے مؤثر آواز بلند کی۔

خطیب مسجد اقصیٰ نے لکھا کہ ہم دعا گو ہیں اللہ تعالی آپ کی حفاظت کرے، مدد فرمائے اور پاکستان کو سازشوں سے بچائے۔اس سے قبل شیخ عکرمہ صبری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا تھا کہ وہ ہر صبح مسجد میں عمران خان کو دعاؤں میں یاد کرتے ہیں۔

8 اپریل کو وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی شیخ عکرمہ صبری سے ویڈیو لنک پر بات چیت ہوئی تھی، جس میں مسجد اقصیٰ کے امام نے عمران خان کے فلسطین پر غیر متزلزل مؤقف کو قابلِ ستائش قرار دیا تھا۔

شیخ صبری نے کہا کہ عمران خان کی طرح واضح کسی نے فلسطین کا ساتھ نہیں دیا، غزہ کی کشیدگی پر جان دار سفارت کاری نے دل جیت لیے، امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان نے فلسطین کے لیے مؤثر آواز بلند کی۔