غریب عوام پر بجلی بم گرادیا گیا، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حکومت نے غریب عوام پر ایک اور بجلی بم گرادیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر عمل کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی منطوری دیدی ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں ساڑھے 3 روپے فی یونٹ کا اضافہ فی الفور جبکہ یکم اگست سے مزید ساڑھے 3 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد ستمبر میں مزید 91 پیسے کا اضافہ بنیادی ٹیرف میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی ماحول گرم، پرویز خٹک بھی میدان میں آ گئے
انہوں نے بتایا کہ اس طرح بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 مراحل میں 7 روپے 91 پیسے کا اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز صارفین کیلئے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اضافے سے صارفین پر 850 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔