بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر حماد اظہر کا رد عمل

Jul 26, 2022 | 15:23:PM
فائل فوٹو
کیپشن: بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر حماد اظہر کا رد عمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم مسلم لیگ (ن) کی غلطی کی قیمت ادا کر رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حماد اظہر کا کہنا تھا کہ   بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مسلط شدہ حکومت نے ساڑھے تین روپے  فی یونٹ اضافہ کیا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے کی وجہ صرف اور صرف مسلم لیگ (ن) کے امپورٹڈ ایندھن پر چلنے والے پلانٹ ہیں ،پوری قوم مسلم لیگ (ن) لیگ کی اس غلطی کی قیمت ادا کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ آج  وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر نے کہا تھا کہ  وفاقی  کابینہ نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین  روپے اضافے کی منظوری دیدی ہے  ،   3 ماہ کےاندربجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،خطے کےدیگرممالک کےمقابلےمیں ٹیرف دینا چاہتےہیں،ٹیرف کی نئی بنیادفروری 2021 میں رکھی گئی تھی۔

اس موقع پر  مصدق ملک نے کہا کہ  اکتوبر کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی نظر آنا شروع ہو جائے گی ، 23 فیصد آبادی پر نئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا، گزشتہ حکومت نے جاتے جاتے سبسڈی دیدی ،   بجلی کی پیداواری قیمت میں  ایندھن  چوری اور وصولی شامل ہوتا ہے ،تین چار سالوں کی قیمت ہمیں دینا پڑ رہی ہے ، جو کچھ ہو چکا ہمارا اختیار نہیں ۔