عدالتی فیصلے پر عفت عمر کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سینئر اداکارہ عفت عمر نے گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ سے متعلق کیس میں حکومتی اتحادی کے فل کورٹ کے مطالبے کو مسترد کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں عفت عمر نے لکھا کہ یہ عجیب دھونس زبردستی ہے کہ ہم ہی فیصلہ کریں گے، بھئی آپ کی جانبداری ریجیکٹڈ ہے۔
عفت عمر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سیاستدان ایسی کاروائی کا بائیکاٹ ہی کر سکتا ہے، خون بہا کر مُکے لہرانے یا بال نوچ کر نظربندیاں تو کرنے سے رہے۔
یہ عجیب دھونس زبردستی ہے کہ ہم ہی فیصلہ کریں گے۔ بھئی آپ کی جانبداری رجیکٹڈ ہے۔ اور سیاستدان ایسی کاروائی کا بائیکاٹ ہی کر سکتا ہے۔ خون بہا کر مُکے لہرانے یا بال نوچ کر نظربندیاں تو کرنے سے رہے۔
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) July 25, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست کے کیس میں فل کورٹ بنانےکی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔جس کے بعد حکومتی اتحاد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے کیس کی عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔