چودھری شجاعت کا خط قابل قبول؟ معروف قانون دان کا بڑا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف قانون دان سلمان اکرم راجا نے میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو چاہیے کہ فل کورٹ میں جانے کی بجائے لارجز بینچ میں چلے جائیں اور جج صاحبان دونوں نظرثانی کی اپیلیں ایک ساتھ سن لیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کو ستمبر تک لٹکانا درست نہیں لیکن 9 رکنی یا 11 رکنی بینچ بنانا چھٹیوں میں بھی ممکن تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں، چودھری شجاعت کے خط کی کوئی وقعت نہیں، پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرتی اور جو ووٹ پڑے ان کےمطابق فیصلہ ہوتا۔ ڈپٹی سپیکر کو پارلیمانی پارٹی کے ہیڈ کے خط کو ترجیح دینا چاہیے تھی کیونکہ پارٹی ہیڈ کا آئین میں کوئی کردار نہیں ہے۔ آئین کے مطابق فیصلہ پارلیمانی پارٹی کا ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی