غذائی بحران کی بڑی وجہ سابق حکومت ،عوام سے ناانصافی کی گئی، وزیراعظم

Jul 26, 2022 | 16:01:PM

 (24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گندم کی طلب اور ذخائر کیلئے جامع منصوبہ بندی نہ کرکے 22 کروڑ عوام سے ناانصافی کی گئی ،گندم کی درآمد کے دوران معیار اور مقدار کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی کنسلٹنٹ سے مدد لی جائے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت گندم کے موجود ذخائر ، ممکنہ طلب اور درآمد کے ٹینڈرز پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں حالیہ گندم کی پیداوار کا تخمینہ اور مجموعی قومی طلب کے مقابلے کے ذخائر پر بریفنگ دی گئی ،اجلاس میں شہباز شریف نے سابق حکومت میں گندم ذخائر کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی نہ ہونے پر  تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے  کہا کہ افسوسناک بات ہے پاکستان جیسے زرعی ملک میں سابق حکومت میں غذائی بحران آتے رہے ، وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گندم کی آئندہ فصل تک اجرا کے ساتھ وافر اسٹاک یقینی بنایا جائے ،  اس کے علاوہ گندم کی خریداری میں جس حد تک ممکن ہو قیمت کم کرا کے ملک وقوم کا پیسہ بچایا جائے ،عوام کو سہولیات مہیا کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی ماحول گرم، پرویز خٹک بھی میدان میں آ گئے
 

مزیدخبریں