دوران خطاب اسد عمر کی زبان پھسل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوران خطاب زبان پھسل گئی۔ انہوں نے 'عدم برداشت' کی جگہ 'عدم اعتماد' کہہ دیا اور کہا کہ شعیب شاہین نے مجھے عدم اعتماد (عدم برداشت) کے لیے بلایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو اپنے معاملات خود دیکھنے چاہئیں۔ اس وقت ملک مختلف گروہوں میں بٹا ہوا ہو، اعتماد کا لیول کم ہو تو معاشرہ ترقی نہیں کرتا، سمجھنا ہوگا کہ برداشت اور عدم برداشت کیا ہے، اس کے بعد اس میں سے نکلنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت کا خط قابل قبول؟ معروف قانون دان کا بڑا بیان
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر سیاستدان نرم اور شائستہ زبان استعمال کریں تو بہت بہترین آسکتی ہے۔ مسئلہ یہاں یہ ہے کہ سیاستدان مل کر بیٹھنے کو تیار نہیں، سیاستدانوں کو بہتری کے لیے آپس میں بیٹھنا ہوگا۔