حرا مانی کا دعا زہرہ کیس سے متعلق اہم بیان

Jul 26, 2022 | 16:44:PM

(ویب ڈیسک ) اداکارہ حرا مانی نے دعا زہرہ سے متعلق انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور انہیں دعا دی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر حرا مانی نے ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں چاہتی ہوں دعا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں، اللہ تعالی میری یہ دعا ضرور سنیں گے۔کچھ روز قبل  کراچی سے لاہور جاکرظہیر سے  پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ دعا زہرا کو عدالت کے حکم پر لاہور سے کراچی منتقل کیا گیا ہے جسے اب چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رکھا گیا ہے، دعا کو یکم اگست کو متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل دعا کا کہنا تھاکہ شوہر ظہیراحمد کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں رہے اور خاوند سے الگ ہو کر اپنے رشتے دار کے گھر رات گزاری، میرے پاس رہنے کیلئے کوئی چھت نہیں ہے، والدین اوردیگرافراد سے سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں لہٰذا اپنی مرضی سے سکیورٹی کیلئے دارالامان جاناچاہتی ہوں۔

مزیدخبریں