نوازشریف کا شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ

Jul 26, 2022 | 19:02:PM

(24نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ،دونوں رہنماوں میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی طرف سے پنجاب میں پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کو متحرک رکھنے کی ہدایت کی گئی،نواز شریف کی شہباز شریف کو پی ڈی ایم کے رہنماو¿ں سے بھی مشاورت جاری رکھنے کی ہدایت،نواز شریف کی وزیراعظم شہباز شریف کو پی ڈی ایم کا اتحاد پنجاب میں مزید منظم کرنے کی ہدایت۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے رہنما مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔پنجاب میں پی ڈی ایم کو مزید منظم کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل طے کرئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کا پنجاب کے حوالے سے بڑا فیصلہ

مزیدخبریں