پرویز اٰلٰہی سے حلف کب اور کو ن لے گا ??عدالت نے حکم جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے اپنے فیصلے واضح کیا ہے کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنایا جاتا ہے ۔پرویز الٰہی سے بطور وزیراعلیٰ آج رات ساڑھے گیارہ بجے تک حلف لیا جائے ۔ عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ گورنر پنجاب حلف نہیں لیتے تو صدرپاکستان پرویزالہیٰ کا حلف لیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں پرویزالہٰی کی درخواست منظور کرلی ہے اور ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ پرویزالہیٰ کے ووٹ بحال کرکے انہیں وزیراعلیٰ بنایا جاتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا حکومت کو بڑا مشورہ