(24نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کی پاسداری پر سپریم کورٹ کے ججز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ تمام دباو کے باوجود سپریم کورٹ ججز قانون اور آئین کے ساتھ کھڑے رہے ،بیرسٹر علی ظفر اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ، پنجاب کے ضمن الیکشن میں دھاندلی کیخلاف احتجاج کیلئے نکلنے پر پنجاب کے عوام کا بھی شکر گزار ہوں۔ تحریک انصاف کا بدھ کو یوم تشکر منانے کا اعلان ، کہتے ہیں کل شام کو اللہ کا شکر ادا کریں گے اور جشن منائیں گے۔عمران خان نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف کا بدھ کو یوم تشکر منائے گی ،کل شام کو اللہ کا شکر ادا کریں گے اور جشن منائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سردار ایازصادق وفاقی وزیربن گئے
سپریم کور ٹ کے فیصلے پر عمران خان کا رد عمل بھی آگیا
Jul 26, 2022 | 22:31:PM