سپریم کورٹ کا فیصلہ ،نوازشریف بھی میدان میں آگئے 

Jul 26, 2022 | 22:49:PM

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سابق وزیراعظم نوازشریف بھی میدان میں آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ نون نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ٹوئٹ کیا ہے ۔ نوازشریف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان کو ایک تماشہ بن دیا ہے،ساتھ ہی نوازشریف نے لکھا کہ تینوں جج صاحبان کو سلام۔


واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت عظمیٰ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قراردیدی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ، چودھری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجا ب ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز نے بطور وزیر اعلیٰ جو تقرریاں کی وہ کالعدم کی جاتی ہیں۔آج رات ساڑھے 11بجے تک پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ حلف لیں۔گورنر پنجاب میسر نہ ہوں تو صدر مملکت حلف لیں۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کور ٹ کے فیصلے پر عمران خان کا رد عمل بھی آگیا

مزیدخبریں