پرویز الٰہی کی تقریب حلف برداری ،گورنر پنجاب کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گورنر پنجا ب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے حلف کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے چودھری پرویز الٰہی سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔چودھری پرویز الٰہی کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔سپریم کور ٹ نے اپنے فیصلے میں واضح طور پر لکھا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف رات گیارہ بجے لیا جائے جبکہ یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ اگر گورنر پنجاب حلف نہیں لیتے تو صدر مملکت ان سے حلف لیں ۔ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الٰہی اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں حلف لینے کیلئے ۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا فیصلہ ،نوازشریف بھی میدان میں آگئے