سٹیٹ بینک کا 28 سے 29 جولائی کو بینک بند رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نو اور دس محرم کے دوران عام تعطیلات کے باعث ملک بھر کے بینک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق مرکزی بینک 28 سے 29 جولائی 2023 ء (جمعہ سے ہفتہ) تک بند رہے گا۔ یہ عام تعطیلات عاشورہ کے موقع پر دی گئی ہیں۔
#SBP will remain closed from 28th to 29th July, 2023 being public holidays on the occasion of #Ashura.
— SBP (@StateBank_Pak) July 25, 2023
See PR: https://t.co/2dZjKl934k pic.twitter.com/EWk81b9TZz
مزید پڑھیں: سٹیٹ بینک نے ملک میں ڈالر کی دستیابی کے فروغ کیلئے اہم سرکلر جاری کردیا
خیال رہے کہ جمعرات کو آخری کاروباری روز ہو گا اس کے بعد جمعہ ، ہفتہ عاشورہ کی چھٹیاں جبکہ اتوار کو عام تعطیل کے باعث بند رہے گا، اس طرح تین روز تک بینک بند رکھا گیا ہے۔