(ویب ڈیسک)کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل شروع، قومی ٹیم کو آتے ہی بڑا دھچکا کپتان بابر اعظم پویلین لوٹ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بارش نے لنکن ٹائیگرز کے خلاف شاہینز کی پیش قدمی روک دی تھی جس پر دوسرےدن کا کھیل پاکستان کی 12 رنز کی برتری کے ساتھ ختم کرنا پڑا،پاکستان نے آج اپنی پہلی اننگز2 وکٹ 178 رنز سے شروع کی لیکن 210 رنز کے مجموعے پر پاکستانی کپتان بابر اعظم عبداللہ شفیق کا ساتھ چھوڑ کر 39 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے ،پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 108 رنز اور سعود شکیل 5 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔
مزید پڑھیں: ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے حماد ہادی نے ڈائمنڈ کیٹیگری جیت لی
سری لنکا کی پہلی اننگز کی بات کی جائے تو پاکستانی گیند باز شاہین کی طرح اپنے شکار پر جھپٹے اور لنکن ٹائیگرز کی ایک کے بعد وکٹس گرتی گئیں، سری لنکا کی پہلی وکٹ صرف 9 رنز پر ہی گر گئی جب نشان مدشکا4 سکور بنا کر رن آؤٹ ہو گئے شان مسعود نے انہیں پویلین کی راہ دیکھائی اس کے بعد آنے والے کوسال مینڈس شاہین آفریدی کی تیز گیند کا شکار ہوئے اور صرف6 رنز پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے اس طرح 23 رنز پر سر ی لنکا کی 2 وکٹیں گر چکی تھیں۔
چوتھے نمبر پر آنے والے انجیلو میتھیوز بھی پاکستان کی طوفانی گیند بازی کا زیادہ دیر مقابلہ نہ کر سکے اور 9 رنز بنا کر نوجوان تیز گیند باز نسیم شاہ کا شکار ہوئے ، سری لنکا کی جانب سے دنیشن چندی مل 34 اور دنیجا ڈی سلوا 57 رنز بنا کر نمایاں رہے ، پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، نسیم شاہ نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی ، سری لنکا کے 2کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو شان مسعود نے رن آؤٹ کیا۔