(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی، صوبائی محکمہ داخلہ نے وفاقی حکومت کو مراسلہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں محرم الحرام کے دوران موبائل سروس بند کرنے کیلئے صوبائی حکومت محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے وفاقی حکومت کو مراسلہ جاری کر دیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہر میں 9 محرم الحرام کو صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک موبائل سروس بندرکھی جائے ۔
مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ 10 محرم الحرام کو صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک موبائل فون، انٹرنیٹ سروس، پی ٹی سی ایل وی سروس بند رکھی جائے ۔
دوسری جانب کوئٹہ کے حساس اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ سبی،نصیرآباد اور کوئٹہ ڈویژن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سی پیک ری ایکٹیویٹ, چائنہ کا اہم اقدام،نوکریاں ہی نوکریاں