(24 نیوز )دریائے راوی میں پانی کے بہاؤمیں اضافہ ہو گیا، شاہدرہ کے مقام پر 31ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیا،پرانا راوی پل ،شاہدرہ ریلوے پل کے نیچے پانی کےبہاؤ میں اضافہ ہوا ہے ، لاہور،ساہیوال،قصور،اوکاڑہ کے اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، دوسری جانب دریائے سندھ ، چشمہ بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلا ب ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آج سے تمام بیوٹی پارلر بند ، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کا اخراج 3لاکھ 86ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ، دریائے ستلج میں سلیما نکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ گنڈا سنگھ والا بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔