15 ماہ میں 500 ارب سے زائد کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف

Jul 26, 2023 | 10:48:AM
15 ماہ میں 500 ارب سے زائد کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معاشی عدم استحکام کا شکار پاکستانیوں کو آئے روز بجلی مہنگی ہونے پر تشویش ہے لیکن قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے بھی حکومت کو بڑا جھٹکا دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 15 ماہ میں 500 ارب سے زائد کی بجلی چوری ہوئی ہے ، پورے سال بجلی چوری سے متعلق 55 ہزار شکایات ملیں،20 ہزارایف آئی آر درج ہوئیں تاہم کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے اورصرف 528 افراد کو گرفتار کیا گیا،چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا تھوڑی سی بھی بارش ہو تو بجلی بند ہوجاتی ہے،چوری کی وجہ سے گردشی قرض بڑھ رہا ہے،حکام نے انکشاف کیا نقصانات پورا کرنے کیلئے بجلی مہنگی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:متعدد بیماریوں سے بچاؤ کیلئے بہترین غذائیں

 رکن کمیٹی محمد سجاد نے کہا تربیلا کے علاقے میں شدید لوڈشیڈنگ ہے، احتجاج کے باعث وہاں پیسکو ملازمین کو گاڑی میں بند کردیا گیا ۔وہاں 80 دیہات ہیں، انھیں بجلی نہیں دے سکتے تو باقی سب کو کیا دیں گے؟کمیٹی نے توانائی ڈویژن کو ہدایت کی 132 کے وی/11 کے وی سوئچ یارڈ گڈو سے 11 کے وی بیراج فیڈر کی توانائی کا مسئلہ ہفتے میں حل کرے