(24 نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ، وفاقی کابینہ نے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ، اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کے قوانین میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کو سرمایہ کاری بورڈ کا حصہ بنانے کی بھی منظوری دےدی ۔ قومی بھنگ پالیسی کی منظوری نہ ہوسکی۔
اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کراچی کا دورہ کریں گے ۔