یوٹیلیٹی سٹورزپررش،اوپن مارکیٹ میں آٹا صارفین کی پہنچ سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہورشہر کی اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئیں،20کلوآٹے کا تھیلا 2800 سے بھی زائد قیمت پر فروخت ہونے لگا۔
لاہورشہر کی اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں قیمتیں صارفین کی پہنچ سےباہر ہوگئی۔ شہریوں نے اوپن مارکیٹ میں آٹے کے نرخ کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
صارفین کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں گندم کی وافر فصل ہے تو آٹا کیوں نہیں مل رہا۔یوٹیلیٹی سٹورزپررش کیوجہ اوپن مارکیٹ میں آٹا مہنگے داموں فروخت ہونے لگا۔