نیپرانےبجلی ایک روپے81 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی

Jul 26, 2023 | 11:40:AM

(اویس کیانی)بجلی صارفین کیلئے بری خبر ،نیپرانےبجلی ایک روپے81 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی  مد میں دی گئی۔

بجلی صارفین کیلئے بری خبر ،نیپرانےبجلی ایک روپے81 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی  مد میں دی گئی ہے،نیپرا تفصیلی فیصلہ اور نوٹفیکیشن بعد میں جاری کرے گا۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا،سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں1.88روپےاضافے کی درخواست کی تھی۔ بجلی صارفین پر 24 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا،بجلی صارفین کو اگست کے بلوں میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

 ضرور پڑھیں:غریب جائے تو جائے کہاں ؟ایل پی جی قیمت میں چوتھی بار اضافہ

نیپرا حکام  کا کہنا ہے کہ جون میں پانی کوئلے سے کم سستی بجلی پیدا کی گئی،جون  میں چائنہ پاور ساہٰیوال کول پاور پلانٹ کم چلائے گئے۔درآمدی ایل این جی اور مہنگے فرنس آئل سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی،جون میں درآمدی ایل این جی سے 10.3 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔ جون میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 95 کروڑ 70 َلاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑاہے۔

مزیدخبریں