سابق صدر آصف علی زرداری 68 برس کے ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق صدرِ مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی آج 68ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان و جیالوں کی جانب سے کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
View this post on Instagram
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین، محترمہ بینظیر بھٹو کے ہمسفر، آصف علی زرداری 26جولائی 1955کو پیدا ہوئے، وہ 9ستمبر 2008ء سے لے کر 8 ستمبر 2013ء تک پاکستان کے صدر رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی 26جولائی کو ہر سال آصف زرداری کی سالگرہ بھرپور انداز میں مناتی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی سالارِ جمہوریت صدر آصف علی زرداری کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پران کی ہمت، جرأت اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔@AAliZardari pic.twitter.com/Z9mFgxRrWF
— PPP (@MediaCellPPP) July 26, 2023
اس سال بھی صدر آسف علی زرداری کو پارٹی کے تصدیق شدی پیج کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آ کر اسلام قبول کرنے کے بعد نکاح کرنے والی بھارتی خاتون کے والد کا بیان آ گیا
سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دینے میں شرجیل انعام میمن سرِفہرست ہیں۔
The Great Leader Asif Ali Zardari is the founder of CPEC, 18th amendment, BISP, 7th NFC and many more achievements. He is the only one who has the capacity to Unite our nation. #HappyBirthdayAAZ pic.twitter.com/z9A2MDTIHa
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) July 26, 2023
پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے نیک خواہشات اور صحت کے لئے دعائیں کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر بھی سابق صدر کے نام کا ہیش ٹیگ 9ویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔