(24نیوز)سابق صدرِ مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی آج 68ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان و جیالوں کی جانب سے کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین، محترمہ بینظیر بھٹو کے ہمسفر، آصف علی زرداری 26جولائی 1955کو پیدا ہوئے، وہ 9ستمبر 2008ء سے لے کر 8 ستمبر 2013ء تک پاکستان کے صدر رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی 26جولائی کو ہر سال آصف زرداری کی سالگرہ بھرپور انداز میں مناتی ہے۔
اس سال بھی صدر آسف علی زرداری کو پارٹی کے تصدیق شدی پیج کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آ کر اسلام قبول کرنے کے بعد نکاح کرنے والی بھارتی خاتون کے والد کا بیان آ گیا
سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دینے میں شرجیل انعام میمن سرِفہرست ہیں۔
پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے نیک خواہشات اور صحت کے لئے دعائیں کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر بھی سابق صدر کے نام کا ہیش ٹیگ 9ویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔