(ویب ڈیسک) ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 150 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ ملک بھر میں کل 233 افراد زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے نے حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کری۔ 25 جون سے اب تک ملک بھر میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 150 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 62 مرد، 25 خواتین، 63 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 66 رپورٹ ہوئیں، بارشوں سے خیبرپختونخوا میں 41، بلوچستان میں 6 اموات ہوئیں۔
اعداد وشمار کے مطابق سندھ میں 15 اور آزاد کشمیرمیں6 افردا زندگی کی بازی ہار گئے، مون سون بارشوں سے اسلام آباد میں 11 افراد جاں بحق ہوئے۔
مزید پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس سے متعلق صحافی کا سوال، عمران خان نے دلچسپ جواب دے دیا
رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں کل 233 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 99 مرد، 62 خواتین، 72 بچے شامل ہیں، اس عرصے کے دوران بارشوں سے ملک بھر میں کل 468 گھروں کو نقصان پہنچا۔