(24نیوز) محرم الحرام پر صوبہ بھر میں جلوس،مجالس سخت سکیورٹی انتظامات کے ساتھ جاری ہیں, محرم الحرام کے ساتویں روز صوبہ بھر میں 1363 جلوس اور 3783 مجالس منعقد ہونگی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور میں 425 مجالس اور 61 جلوس منعقد ہو رہے ہیں۔ لاہور میں اے کیٹیگری کے 4 جلوس اور 46 مجالس شامل ہیں۔
لاہور میں 13 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض ادا کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے محرم جلوسوں اور مجالس میں سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں: مون سون بارشیں، مختلف حادثات میں 150 افراد جاں بحق، 233 زخمی
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز حساس انتظامات کی خود نگرانی کریں۔