توہین الیکشن کمیشن کیس ،ناقابل ضمانت وارنٹ کیخلاف فواد چودھری کی درخواست نمٹا دی گئی

Jul 26, 2023 | 14:42:PM

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ کیخلاف سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی درخواست نمٹادی۔

درخواست پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی،فواد چودھری کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چودھری پیش ہوئےاوعدالت سے استدعا کی کہ عدالتی حکم پرفواد چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے تھے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فواد چودھری کی معافی پرکمیشن کے آرڈرکی کاپی فیصل چودھری کو فراہم کردی گئی ہے۔

وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کی زبانی معافی کو قبول نہیں کیا اور انہیں تحریری معافی نامہ جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

بعدازاں عدالت نےتوہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی درخواست نمٹا دی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید سستا ہو گیا،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی

مزیدخبریں