سول جج کی اہلیہ کا گھریلو ملازمہ پر تشدد ، میڈیکل رپورٹ پنجاب حکومت کو موصول

Jul 26, 2023 | 14:48:PM

(24 نیوز )اسلام آبادجوڈیشل کمپلیکس کے انتظامی افسر کی اہلیہ کے تشدد سے زخمی ہونے والی لڑکی کی میڈیکل رپورٹ پنجاب حکومت کو موصول ۔
تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال کے 12 رکنی بورڈ نے میڈیکل رپورٹ پنجاب حکومت کو جمع کروادی  ہے ، میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تشدد کے باعث بچی کے جسم میں خون کی گردش نہیں ہورہی،لڑکی کا جگر شدید متاثر ہے،انفیکشن کی وجہ سے لڑکی کا بلڈ پریشر گرتا جارہا ہے، شدید تشدد کے باعث لڑکی کا ذہنی توازن نارمل نہیں، ڈر ،خوف اور شدید زخموں کے باعث لڑکی بات کرنے سے قاصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کے بعد لاہور میں بھی سر راہ خاتون کے ساتھ فحش حرکات ،ویڈیو وائرل
 پنجاب حکومت کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تشدد اور شدید انفیکشن کی وجہ سے لڑکی کو جسم پر شدید سوجن ہے، لڑکی حالت خراب ہونے کی وجہ سے کچھ کھا پی نہیں سکتی، لڑکی کو خوراک کی نالی لگادی گئی ہے ،لڑکی کے خون میں ریڈ، وائٹ بلڈ سیلز، پلیٹ لیٹس انتہائی کم ہوگئے ہیں، انفیکشن اور زخموں کے باعث لڑکی کی شوگر بہت کم ہوگئی ہے، لڑکی کے دونوں بازو فریکچر ہیں، تشدد کے باعث لڑکی کی آنکھیں متاثر ہوئیں،لڑکی کو حالت بہتر ہونے تک آئی سی یو میں رکھا جائے گا،متاثرہ لڑکی کا بلڈ پریشر بحال کرنے کے لیے ویسوپریسر سپورٹ پر رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں