(24 نیوز) حکومت پنجاب کی جانب سے بلدیہ کی خدمات، شکایات اور آگاہی کے حوالے سے کمپلینٹس مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم تیار کرلیا گیا ہے جبکہ 1198 ہیلپ لائن کے اجراء کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل سروسز بارے آگاہی اور شکایات کے اس جدید سسٹم کا افتتاح نگران وزیراعلیٰ کریں گے جس کے ذریعے شہری میونسپل سروسز بارے شکایات گھر بیٹھے درج کروا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: لاہورہائیکورٹ کا رانگ پارکنگ گاڑیوں کو تھانے میں بند کرنے کا حکم
شکایات کیلئے یہ سہولت ہیلپ لائن، موبائل ایپ، ویب پورٹل اور واٹس ایپ سروس کے ذریعے استعمال کی جاسکے گی اور اس پر موصوک ہونیوالی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔
کمپلینٹ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کی ہیلپ لائن ہفتے میں سات دن اور چوبیس گھنٹے دستیاب ہوگی۔