کولمبو ٹیسٹ ، سری لنکا کے خلاف عبداللہ شفیق کی ڈبل سینچری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میں اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق نے ڈبل سینچری سکور کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے جس میں قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری سکور کی لیکن بدقسمتی سے وہ سکور کو بڑھا نہ سکے اور 201 رنز پر آؤٹ ہو گئے ، عبداللہ شفیق نے 322 گیندوں پر 200 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔
پاکستان نے اب تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنالیے ہیں ، جب کہ ٹیم کو سری لنکا پر 326 رنز کی برتری حاصل ہے۔ کریز پر اس وقت سلمان علی آغا اور محمد رضوان موجود ہیں۔
سرفراز احمد واپس ڈگ آؤٹ میں جاچکے ہیں، ان کے ہیلمٹ پر تیز رفتار گیند لگی جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔
Test ???? No. 4️⃣ for @imabd28! ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 26, 2023
An innings of dominance and class ✨#SLvPAK pic.twitter.com/viSCyiLzCv
عبداللہ شفیق نے کھیل کے تیسرے روز اپنی سنچری مکمل کی، کرکٹر کے ٹیسٹ کیرئیر کی یہ چوتھی سنچری ہے۔