(وقاص عظیم) وزارت خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جولائی میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے ضروری اشیاء سستی ہوں گی، پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی ہوگی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جولائی میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے، عالمی منڈی میں بھی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔
وزارت خزانہ کی اقتصادی رپورٹ کے مطابق سیاسی استحکام اور ایکسچینج ریٹ مستحکم ہونے سے قیمتیں قابو میں رہیں گی اور جولائی میں ملک میں مہنگائی کی شرح 25 سے 27 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
امیگریشن بیورو کے مطابق جنوری سے جون تک 3 لاکھ 93 ہزار 4 سو 55 افراد کو بیرون ملک ملازمت ملی۔
یہ بھی پڑھیے: سٹیٹ بینک نے ملک میں ڈالر کی دستیابی کے فروغ کیلئے اہم سرکلر جاری کردیا
وزارت خزانہ کی اقتصادی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2023ء ملکی معیشت کیلئے مشکل سال تھا جبکہ 2024ء میں معاشی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق 2023ء میں تریسلات زر میں 13.6 فیصد کمی ہوئی جبکہ برآمدات میں 14.1 فیصد اور درآمدات میں 27.3 فیصد کمی ہوئی۔