لاہور: اے این ایف کی کارروائی، ڈرون سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور میں اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرون سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے مضافات میں گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران مجموعی طور 5 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران گھر سے دو گاڑیاں، ڈرون اور 30 بور پستول بھی برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گینگ کے اسمگلرز کی شناخت کرلی گئی ہے گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد، سول جج روپوش، پولیس کے گوجرانوالہ اور اسلام آباد میں گھروں پر چھاپے
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک کارگو ڈرون گر گیا تھا جس پر کئی کلو گرام منشیات رکھی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق ہلوکی میں ایک گاؤں رسول پور کے قریب فضا میں اڑتا ڈرون گرگیا جس کی اطلاع شہریوں نے دی۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرون پر چھوٹے چھوٹے پیکٹ تھے جو گرنے کی وجہ سے پھٹ گئے۔
پولیس اور انٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی تھیں اور منشیات اور ڈرون دونوں کو قبضے میں لے لیا تھا۔