عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر قیمتیں کم ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر بڑھ کر 1972 ڈالر پر آگئی مگر مقامی سطح پر سونا 2400 روپے سستا ہو گیا۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2400روپے کی کمی سے 2 لاکھ 22 ہزار 100 روپے ہوگئی، 10گرام سونے کی قیمت بھی 2050 روپے کی کمی سےایک لاکھ 90 ہزار 415روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 2750روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 2357.68روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 48 پیسے سستا