منی لانڈرنگ کیس : پرویز الہٰی کوپیش نہ کرنے کیخلاف تحریری حکم جاری

Jul 26, 2023 | 18:46:PM

(24 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہٰی کوپیش نہ کرنے کیخلاف تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔

سپیشل جج سنٹرل بخت فخر بہزاد نے 5 صفحات کا تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب، آئی جی جیل کی تنخواہ بند کرنے، تینوں افسران کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ  5 اگست کیلئے اظہاروجوہ کانوٹس بھی جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈی کانسٹیبل نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اپنے والد کا چالان کردیا

عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مکمل چالان پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے حکم عدولی پر تفتیشی افسر کیخلاف بھی کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

مزیدخبریں