(24 نیوز) کولمبو ٹیسٹ پرپاکستان کی گرفت مضبوط، عبداللہ شفیق کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے 563 رنز بنالئے۔
سری لنکا کیخلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں شاہینوں نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ کولمبو میں میں جاری اس دوسرے مقابلے میں تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 563 رنز بنا لئے ہیں. پاکستان نےسری لنکا پر 397رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ 5 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
آغا سلمان نے برق رفتار سنچری سکور کی وہ اب بھی 148گیندوں پر132 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے کریز پر موجود ہیں، سعودشکیل نے 57، شان مسعود نے 51، کپتان بابراعظم نے 39 اور سرفراز احمد نے 14رنز سکور کئے، سرفرازاحمد ہیلمٹ پر گیند لگنے سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، ان کی جگہ وکٹ کیپرمحمد رضوان نے میچ میں شمولیت کی، وہ 37 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
خیال رہے کہ سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 166رنز پرڈھیر ہوگئی تھی۔