رومینٹک سین دیکھنے کیلئے بیٹے کو باہر بھیج دیا، کیا ڈرامہ ہے میں بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نادیہ خان کا کہنا تھا کہ جب لڑکی رومینس کرنے پر آتی آدمی باقاعدہ شرمندہ ہوجاتا ہے۔
کیا ڈرامہ ہے ود مکرم کلیم" کے تازہ ترین قسطوں نے ایک بار پھر توقعات کو پورا کر دیا ہے۔ اس بار معروف اداکارہ نادیہ خان کا دلچسپی سے بھرپور ردعمل سامنے آیا۔
View this post on Instagram
نادیہ خان نے "کیا ڈرامہ ہے" میں ڈرامہ "جندو " جس میں اداکارہ حمائمہ ملک، ہاجرہ یامین اور گوہر رشید مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں کی تازا ترین قسط پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئےنادیہ خان نے کہنا تھا کہ وہ جو پنک شرٹ میں اداکار ہےوہ میرا پسندیدہ اداکار ہے ،سارے ایوارڈ دے دو اسکو ۔
ان کا تعریف کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اس کے دانت ، اس کے کپڑے اور اس کا بولنے کا طریقہ ،مجھے اس کے انداز سے پیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب لڑکی رومینس کرنے پر آتی آدمی باقاعدہ شرمندہ ہوجاتا ہے اور وہ سین اتنا کمال تھا جتنا وہ ایک دوسرے کہ قریب تھے رومینس کیلئے میں نے تو اپنے بیٹے کو باہر بھیج دیا، زرا باہر دیکھ کر آو گیزر بند ہوگیا ہے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب جج مرینہ خان کا کہنا تھا کہ رومینس والا سین صرف فلم کیلئے بنا تھا نہ کہ ٹیلی ویژن کیلئے۔ وہ سین بہت خوبصورت تھا اور بہت عمدہ طریقے سے کیا گیا۔