سعود شکیل کا بڑا کارنامہ، 146 سالہ ٹیسٹ تاریخ بدل دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سعود شکیل نے سنیل گواسکر، باسل بچر، سعید احمد اور برٹ سٹکلف سب کو پیچھے چھوڑ دیا، ایسا ریکارڈ لگا دیا جس کی 146 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی بلے باز سعود شکیل نے اپنی ساتویں نصف سنچری بنائی۔ اس کارنامے نے شکیل کو 146 سالہ ٹیسٹ کی تاریخ کا پہلا بلے باز بنا دیا ہے جس نے پہلے سات ٹیسٹ میں سے ہر ایک میں پچاس رنز بنائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کولمبو ٹیسٹ پرپاکستان کی گرفت مضبوط، قومی ٹیم کو کتنے رنز کی برتری ، کتنے دن کا میچ باقی؟ اہم خبر آگئی
سعود شکیل نے سنیل گواسکر، باسل بچر، سعید احمد، اور برٹ سٹکلف کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جنہوں نے اپنے پہلے چھ میچوں میں سے ہر ایک میں پچاس یا اس سے زیادہ رنز بنائے تھے۔
First batter in Test history to make a 5️⃣0️⃣+ score in each of his first 7️⃣ matches ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 26, 2023
Mr Consistent @saudshak ????#SLvPAK pic.twitter.com/BKDPYOMIO6
وہ اس وقت کریز پر آئے جب پاکستان پہلی اننگز میں 210-3 پر کھڑا تھا، سری لنکا کے پہلی اننگز کے اسکور 166 کے جواب میں وہ 57 رنز بنا کر روانہ ہوئے، تاہم عبداللہ شفیق کے ساتھ ان کی شراکت نے پاکستان کو اپنی پہلی اننگز کی برتری کو بڑھانے میں مدد دی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گال میں پہلے ٹیسٹ میں بھی 27 سالہ کھلاڑی نے سری لنکا کی سرزمین پر ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن کر تاریخ رقم کی تھی۔