استحکام پاکستان پارٹی قومی سیاست کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے: فردوس عاشق اعوان

Jul 26, 2023 | 22:14:PM

 (24 نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کا 21 نکاتی منشور ملک کی بہتری اور عوام کی ترقی کا ضامن ہے، جس دن اقتدار ملا اس سے اگلے دن تمام انتخابی وعدے پورے ہو جائیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں استحکام پارٹی کا منشور صحافیوں کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سیاست کا دارالخلافہ ہے، جس سیاسی جماعت کا ڈومیسائل لاہور کا ہو وہی سیاست میں پھلتی پھولتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی کی کرسی سرکنے لگی، ہمسایہ ملک سے اہم خبر آگئی

ان کا مزید کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی پاکستان کی سیاست کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے، استحکام پاکستان پارٹی کا 21 نکاتی منشور ملک کی بہتری اور عوام کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے، 14 اگست کو قیام پاکستان کے ساتھ ساتھ استحکام پاکستان پارٹی کا جنم دن بھی منایا جائے گا۔

استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ سرسبز پاکستان کا اقدام پاکستانی سیاست اور معشیت کیلئے سود مند ثابت ہوگا، آرمی چیف نے وہ کام کر دکھایا جو اس ملک کے حکمران نہ کرسکے۔

چیرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان کی مقبولیت قوانین کو نہیں بدل سکتی، ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر لاکھوں فالورز رکھ کر ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈی کانسٹیبل نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اپنے والد کا چالان کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کھیل ہے اور کھیل میں مقبولیت ہونا ملک کی ترقی میں کام نہیں آیا، اب ان کی مقبولیت یہ بھی ہے کہ انہوں نے شہداء کی بے حرمتی کی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی جس دن اقتدار میں آئے گی اس سے اگلے روز تمام انتخابی وعدے پورے ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں