وزیر اعلیٰ کی بنائی گئی کمیٹی کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے نئے وائس چانسلر سے ملاقات، مختلف امور کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا دورہ کیا، نئے وائس چانسلر سے ملاقات کی اور مختلف امور کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور منشیات اورنازیبا ویڈیوز کیس سکینڈل پر وزیراعلٰی پنجاب کی طرف سے تشکیل دی گئی ٹیم نے یونیورسٹی کا دورہ کیا، انکوائری ٹیم نے نئے وائس چانسلر سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی قومی سیاست کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، فردوس عاشق کی کپتان پر شدید تنقید
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹیم نے یونیورسٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا، اسلامیہ یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کل پریس کانفرنس کریں گے، انکوائری ٹیم کل اپنی رپورٹ وزیر اعلٰی کو پیش کرے گی۔