پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر زرقا کے 2 کلینکس سیل کر دیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری) پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر زرقا کے لاہور میں واقع 2 کلینکس سیل کر دیئے گئے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ڈاکٹر زرقا کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع 2 کلنکس کو سربمہر کر دیا گیا ہے،۔ ان کے گلبرگ میں واقع کلینک سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جس پر ان کے کلینک کو سیل کر دیا گیا اور ڈی ایچ اے لاہور میں واقع ان کے دوسرے پر مستند ڈاکٹر موجود نہیں تھا اس لئے وہ بھی سیل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی قومی سیاست کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، فردوس عاشق کی کپتان پر شدید تنقید
ڈی ڈی ایچ او گلبرگ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر زرقا کے کلینکس ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈ بھی نہیں تھے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ’’ ایک حکومتی وزیر کی طرف سے کئے گئے نفرت انگیز ریمارکس کے بعد جس میں نہ صرف افزائش نسل بلکہ بنیادی اخلاقیات اور آداب کا بھی فقدان تھا خاص طور پر خواتین کے بارے میں بات کرتے ہوئے، پی ٹی آئی کی سینیٹر ڈاکٹر زرقا کے جواب کے بعد لاہور میں ان کے دو کلینکس پر محکمہ صحت نے چھاپہ مار کر سیل کر دیا ہے۔ اس کے اکاؤنٹنٹس کو اغوا کیا جا رہا ہے‘‘۔
After the despicable remarks made by a Govt minister lacking not just breeding but even basic ethics & manners especially when talking about women, PTI Senator Dr Zarqa's response to him has led to two of her clinics in Lahore getting raided and sealed by dept of health and her… pic.twitter.com/KJgexmJ5mv
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 26, 2023
اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید لکھا کہ ’’ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں بالخصوص ہماری خواتین کے بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں پر ہماری انسانی اور خواتین کے حقوق کی تنظیموں کی خاموشی ہے‘‘۔