پاکستانی نوجوان سے شادی کرنیوالی بھارتی خاتون گھر کیا کہہ کر آئی؟ بھائی نے وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت سے آئی خاتون انجو کے بھائی ڈیوڈ نے کہاہے کہ اگر ان کی بہن بھارت سے غداری کرچکی ہے تو واپس آنے کی ضرورت نہیں وہیں رہے۔
بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں ڈیوڈ نے بہن کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انجو گھر سے دوست سے ملنے کا کہہ کر گئی تھی لیکن پھر ہمیں انجو نے بتایا کہ وہ پاکستان کے شہر لاہور پہنچ گئی ہے، انجو نے اپنے آفس سے گھومنے کی خاطر ایک ہفتے کی چھٹی لی تھی اس کا ارادہ اس دوران خاندان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کا تھا لیکن پھر بجٹ کے باعث انجو کا پروگرام خاندان کے ساتھ نہیں بن پایا اور پھر بالاخر انجو نے ہمیں بتایا کہ وہ امرت سر جارہی ہیں ۔
بہن اور بہنوئی کے درمیانی ازدواجی تعلق سے متعلق ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ دونوں اچھی زندگی گزار رہے تھے، میں بہن کے ساتھ رہتا تھا ان کے دو بچے ہیں وہ اچھی خوشگوار زندگی گزاررہی تھی لیکن ہمیں نہیں پتہ تھا کہ انجو نصر اللہ سے رابطے میں ہے ، ہم انجو کے پاکستان جانے اور پھر نکاح کی خبروں کے بعد پریشان ہیں کہ پاکستان جیسا ملک جو ہم سے ناراض رہا ہے وہاں کیسے، سب انجو سے واپس آنے کا کہہ رہے ہیں آخری بار جب بات ہوئی تو بہن نے کہا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں، میں 2 سے 4 دن میں بھارت واپس آجاﺅں گی۔
نصر اللہ نے میری بہن کو سوشل میڈیا کے ذریعے بہلا پھسلا کر لالچ دیا جب ہی وہ پاکستان گئی ہیں۔ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ اگر انجو پاکستان میں شادی کرچکی ہے تو ہمارا فیصلہ یہی ہوگاکہ ہم انجو کو قبول نہیں کریں گے جو ہمارے ملک بھارت سے غداری کرے تو اسے واپس آنے کی ضرورت نہیں وہ وہیں(پاکستان)میں رہے ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ڈیوڈ نے کہا کہ سوشل میڈیا رشتوں کو خراب کررہا ہے اور معاشرہ بگاڑ کی طرف جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب اورجیل خانہ جات کو جھٹکا دیدیا