(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر فالورز بڑھانے کا شوق سعودی سپیرے کو بھاری پڑگیا جس کو ویڈیو بنانے کے دوران سانپ نے کاٹ لیا۔
عرب ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق نائف المالکی سعودیہ کے سانپ پکڑنے والے سپیرے کے طور پر جانے جاتے ہیں لیکن اس شوق کی وجہ سے ایک سانپ کے کاٹنے سے ان کی جان پر بن آئی تاہم خوش قسمتی سے وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے۔
نائف المالکی نے بتایا کہ طائف کے پہاڑ پر مجھے سجادہ سانپ دکھائی دیا، اس سانپ کو دیکھتے ہی میرے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ اسے پکڑتے ہوئے ویڈیو بنائی جائے تاکہ بعد میں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے فولورز بڑھائیں جاسکیں۔
نائف المالکی کے مطابق میں سوشل میڈیا پر اپنے فینز کو لائیو سانپ پکڑنے کا نظارہ دکھا ہی رہا تھا کہ اس دوران میری توجہ ہٹنے سے سانپ نے اپنے دانت میرے ہاتھ پر گاڑھ دیئے، سانپ کے کاٹتے ہی مجھے پتہ چل گیا کہ اس کا زہر مہلک ہے ۔
سعودی سپیرے کا کہنا تھا کہ میں نے ہمت کرکے اسے ہاتھ سے دور کرکے بھاگا اور پھر طبی مدد کی تلاش میں بھاگنے لگا اس دوران ایک دوست کی مدد سے میں بروقت اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی