(24 نیوز )کرسچن سٹڈی سنٹر وفد کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اقلیتی ونگ کیساتھ ملاقات ، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کام مزید تیز کرنے پر غور کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کرسچن سٹڈی سنٹر کے وفد کی جانب سے مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ کی چیف آرگنائزر راحیلہ خادم حسین اور عالمی قانون سازوں سے ملاقات کی ہے ، مندوبین میں کرسچن سٹڈی سینٹر کے عہدیداران بصیر نیئر اور ندا فیروز، YCHR کے نمائندے وجاہت بتول اور ECHD سے جیمز رحمت شامل تھے،ملاقات کا مقصد ایسے مسائل پر آواز اٹھانے کے لیے باہمی تعاون کے طریقوں کو تلاش کرنا تھا جن کا سامنا کمزور گروہوں خصوصاً مذہبی اقلیتوں کو کرنا پڑتا ہے،اراکین پارلیمنٹ نے اس بات کو یقینی بنانے کا عزم کیا کہ اسمبلی میں کمزور گروہوں کی آواز سنی جائے اور بنائے گئے قوانین اور پالیسیاں عوام کے حق میں ہوں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے،اراکین پارلیمنٹ نے کمزور گروپوں کے مسائل کو اسمبلی میں اٹھانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے قوانین اور پالیسیاں بنانے کا عزم کیا۔