تحریک انصاف کو اپنے کیسز میں مرضی کے ججز کیوں چاہئیں؟ سلیم بخاری

Jul 26, 2024 | 00:26:AM

(فرخ احمد)سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار سلیم بخاری کا     آج کے شو میں  لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے بارہ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی عدالت کا ریمانڈ منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دینے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کو ریلیف تسلسل کے ساتھ مل رہا ہے  چاہے وہ اسلام آباد ہائیکورٹ ہے لاہور ہائیکورٹ ہے یا سپریم کورٹ ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ریلیف تو 2014 سے مل رہا ہے،اس کے بے پناہ شواہد موجود ہیں، اب بھی جو کچھ ہور ہا ہے اس میں میرٹ کچھ بھی نہیں ہے،  پی ٹی آئی کو ریلیف تو ایسے مل رہا ہے کہ اس کی عدالتی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے ججز پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا  کی وجہ سے پریشر میں ہوتے ہیں  جس وجہ سے وہ ان کے خلاف فیصلہ دینے سے کتراتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ  عدلیہ کے فیصلوں سے یہ تاثر نہیں ابھرنا چاہیے کہ وہ کسی خاص پارٹی کو سپورٹ کر رہے ہیں او ر نہ ہی یہ تاثر نظر آنا چاہیے کہ کسی پارٹی کو انصاف نہیں مل رہا۔

نیتن یاہو کی امریکہ میں سبکی

امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب  پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے  سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ سابق امریکی سپیکر نے امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کو امریکی کانگریس کی تاریخ کا بدترین خطاب قرار دیدیااور مریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کے موقع پر کانگریس کی عمارت کے باہر سینکڑوں افراد فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے رہے، ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑی بد قسمتی کی بات کیا ہو سکتی ہے کہ جو ان کا سب سے بڑا حامی  تھا  اس کیلئے ہی وبال جان بن گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب مسلم ممالک کو خاص طور پر اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور اسلامی اداروں کو اپنی آواز بلند کرنی چاہیے،اسی طرح پاکستانی بھی ہر فورم پر مسلم امہ کے شانہ بشانہ مظلوم نہتے فلسطینوں کے  ساتھ کھڑے ہو ں۔

بجلی کے بل عوام پر قہر بن کر ٹوٹنے کو تیار ، سلیم بخاری کی منادی

بجلی کے بلوں میں  ظالمانہ اضافہ اور اوور بلنگ پر اپنی رائے کا اظہار یوں کرتے ہوئے سینئر صحافی نے  زمانہ  بادشاہت  کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب بادشاہ اپنی رعایا پر کوئی بڑا ٹیکس لگاتا تھا تو منادی کرائی جاتی تھی کہ  یہ نیا ٹیکس  یا مالیہ رعایا سے وصول کیا جائے گا۔ اسی طرح سلیم بخاری نے منادی کراتے ہوئے قوم کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبر سنا ئی، انکا  کہنا تھا کہ تگڑے ہو جائیں  ان بلوں کو دعا پڑھ کر ہاتھ لگائیں، ماہ جولائی کے بجلی کے بل جو کہ عوام کو اگست میں موصول ہوں گےوہ ان کے ہوش اُڑا دینگے، بلکہ یہ امکان ہے کہ وہ اس دنیا سے چلے جائیں۔کیونکہ جس آدمی کی ٹوٹل انکم ہی 20 ہزار ہے اس کو 45 ہزار کا بل بھیج دیں گے اس کا کیا حال ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جس قسم کی پیچیدگیاں سامنے آرہی ہیں او ر جیسا کہ کپیسٹی چارجز ، فیول پرائس اور آئی پی پیز کے حوالے سے بہت مشکل صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔معروف تجزیہ کار نے یہ پیشنگوئی بھی کر دی کہ ن لیگ کی حکومت کے چھ مہینے پورے ہونے والے ہیں اور اگلا مہینہ بہت بھار ی لگ رہا ہے۔اب عوام احتجاج کر ے گی اور یہ احتجاج جو ہوگا ان سے سنبھلے گا نہیں کیونکہ یہ ہر گھر کا مسئلہ ہے۔

مزیدخبریں