لاہور: صدر مملکت کی 69 ویں سالگرہ کی تقریب، حکومت نے لائٹس بند کروا دیں

Jul 26, 2024 | 00:40:AM
لاہور: صدر مملکت کی 69 ویں سالگرہ کی تقریب، حکومت نے لائٹس بند کروا دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران حکومت نے لائٹیں بند کروا دیں جس پر جیالوں نے ’گو مریم گو‘ اور ’مریم شرم کرو حیا کرو‘ کے نعرے لگا دیئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری آج 69 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، ان کی سالگرہ کے موقع پر عزیز و اقارب، دوست احباب، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور جیالوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے، صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور میں آزادی چوک کے مقام پر ’یزیڈنٹ ڈے‘ کی تقریب منعقد کی، پیپلز پارٹی کے کارکنان اور رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی، جیالوں کی بڑی تعداد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر آزادی چوک پہنچی، آزادی چوک پر صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، حفاظتی انتظامات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے لاہور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی۔

جیالورں نے پارٹی ترانوں پر خوب بھنگڑے ڈالے، تقریب کے دوران آزادی چوک پل کی لائیٹس بند کر دی گئی جس پر جیالوں نے ’گو مریم گو‘ اور ’مریم شرم کرو حیا کرو‘ کے نعرے لگائے، رہنما پیپلز پارٹی کے فیصل میر نے ’پریزیڈنٹ ڈے‘ کا کیک کاٹا اور میڈیا سے گفتگو بھی کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آج تم نے لائٹس بند نا کروائی ہوتی تو تمہاری بات نا ہوتی، یہ جو کچھ ہو رہا ہے مریم کے کہنے پر ہو رہا ہے، اگر پاکستان پیپلز پارٹی ن لیگ کا ساتھ نا دیتی تو آج یہ جیل میں ہوتے، بشریٰ بی بی کی جگہ مریم نواز جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جگہ ’شہباز شریف اور نواز شریف‘ جیل میں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس، سابق وفاقی وزیر اور  پی ٹی آئی رہنما کا نام گواہوں کی لسٹ سے نکال دیا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ آج یہ ثابت ہوا کہ جو حرکتیں نواز شریف، بی بی بے نظیر کے دور میں کرتا تھا، ویسا ہی مریم بی بی آج کررہی ہیں، مریم بی بی نے بجلی بند کرکے اپنا آپ دیکھا دیا، مریم نواز میں تمہیں کہتا ہوں بجلی بحال کرو، بجلی بند کرنے والی مریم نواز تمہارے باپ نے کیا کیا، تم لوگوں سے چند دن جیل برداشت نا ہوئی، بتی بجھانے والی مریم نواز یہ چھوٹے سے جلسے سے ڈر کر تم نے بجلی بند کردی۔

پنجاب حکومت پر تنقید جاری رکھتے ہوئے فیصل میر نے کہا کہ مریم نواز تمہارا باپ نواز شریف جرنل مشرف کے ساتھ جب باہر سے بگھانے کی ڈیل کررہا تھا تب آصف علی زرداری جیل میں اس کے خلاف تھا، مریم بی بی شرم کرو شرم، پورے لاہور کی بجلی بحال ہے تم نے اس چھوٹے سے علاقے کی بجلی بند کر دی۔