گرج چمک کیساتھ مزید بارشیں،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Jul 26, 2024 | 09:38:AM
گرج چمک کیساتھ مزید بارشیں،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک کے دیگر حصوں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مون سون کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں ننکانہ صاحب،مریدکے اور گردونواح میں موسلادھار بارش،فاروق آباد،نارووال ،نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں بارش ،،پسرور میں رم جھم اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا،ملکوال اور گردونواح میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش ،ڈسکہ اورمنڈی بہاؤالدین میں بارش،،گجرات میں تیز آندھی اور بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔

شہر  لاہور میں بھی گزشتہ رات ہونے والی بارش سے گرمی اور حبس میں کمی آگئی جبکہ   آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران شہر کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر  لاہو رکا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 81فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی میں کمی سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 5ویں نمبر پر آگیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 122ریکارڈ کی گئی ہے، ڈی ایچ اے 174،انجینئرنگ سروس میں شرح 153ریکارڈ، ایل اے ایس 127 جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ میں آلودگی کی شرح 124ریکارڈ کی گئی  ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار رہے گی۔ اسلام آباد، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور، مردان، صوابی، مالاکنڈ، باجوڑ، خیبر، کرم، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور اور اوکاڑہ میں بھی تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شیخوپورہ، ساہیوال، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نورپورتھل، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

رات گئے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آ گئی۔