خراب معاشی حالات میں پنجاب حکومت کے ششکے

Jul 26, 2024 | 09:45:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کبھی وفاق،کبھی خیبر پختوںخوا کی صوبائی حکومت تو اب پنجاب کی حکومت شاہ خرچیوں پر اُتر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت راول جھیل پرقائم پنجاب گیسٹ ہاؤس کی تعمیر نو کی جائےگی،جہاں سرکاری افسران کی ریفریشمنٹ کیلئے 40 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے،اِس کے علاوہ راول جھیل کنارے تین منزلہ لگژری گورنمنٹ ہاؤس بنایا جائے گا،سوئمنگ پول اور بین الاقوامی معیار کا واکنگ ٹریک بھی بنایا جائے گا،اب اِس حوالے سے محکمہ مواصلات و تعمیرات نے پلان پنجاب حکومت کو پیش کردیا ہے،دوسری جانب اسپیکر ملک محمد احمد خان کیلئے 10کروڑ روپے مالیت کی جدید امپورٹڈ لینڈ کروزرخریدی جائے گی،جبکہ ڈپٹی اسپیکراورسیکرٹری اسمبلی کیلئے بھی نئی گاڑیاں خریدنے کیلئےفنانس کمیٹی نےگاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی ۔
اِس کے علاوہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی کیلئے3کروڑروپے مالیت کےدو ویگو ڈالے بھی خریدے جائیں گے،وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن اورپیپلزپارٹی کےعلی حیدر گیلانی نےخریداری کی حمایت کی،اپوزیشن نے موجودہ حالات میں مہنگی گاڑیوں کی خریداری عوام سے مذاق قرار دے دیا ہے۔حقیقت میں دیکھا جائے تو یہ عوام کے ساتھ مذاق ہی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: