(محی الدین)پاکپتن میں نواحی گاؤں سلیم کوٹ میں رات گئے بااثر ملزمان کا محنت کش کے گھر پر دھاوا،ملزمان سونا، نقدی اور 19سالہ لڑکی کو اغوا کر کے لے گئے۔
وقوعہ کے کئی روز بعد پولیس تھانہ ملکہ ہانس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم گرفتار کیا،تاحال بچی کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔
مغوی بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ اتنے دن گزر گئے مگر تاحال ہماری بچی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا، ہماری بچی ڈھونڈ کر دی جائے۔ بچی کے والدین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے بچی بازیاب کروانے کی اپیل کی ہے۔