پاکستان اور جمہوریت کو مستحکم کرنے میں صدر زرداری کا کردار قابل تعریف ہے: شیری رحمان

Jul 26, 2024 | 12:14:PM
پاکستان اور جمہوریت کو مستحکم کرنے میں صدر زرداری کا کردار قابل تعریف ہے: شیری رحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور جمہوریت کو مستحکم کرنے میں صدر زرداری کا کردار قابل تعریف ہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری کو جنم دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ان کا کردار ہمیشہ مرکزی اور انتہائی اہم رہا ہے، انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے جیل میں ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزارنے کے باوجود وہ جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان اور جمہوریت کو مستحکم کرنے میں صدر زرداری کا سیاسی کردار قابل تعریف ہے، اقتدار میں آ کر انہوں نے صدر کے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کا صدر زرداری نے 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خودمختار بنایا، خیبرپختونخوا کو پہچان دی اور بلوچستان کو آغاز حقوق بلوچستان دیا، ان کی قیادت اور وژن کی وجہ سے پاکستان کا جمہوری سفر جاری ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ صدر زرداری کے جنم دن کے موقع پر میں ان کی صحت، خوشیوں اور کامیابیوں کیلئے دعاگو ہوں۔