(24نیوز)اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے دھرنے و احتجاج کی وجہ سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے متبادل روٹ پلان جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال ہونے کی وجہ سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی،روات ٹی کراس بند ہونے کی صورت میں راولپنڈی صدر روڈ استعمال کیا جا سکے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق پشاور جی ٹی روڈ بند ہونے کی صورت میں موٹرے کا استعمال کیا جائے گا، سری نگر ہائی وے جی 14 بند ہونے کی صورت میں اسلام آباد کیلئے پشاور روڈ، جی ٹی روڈ، میرآباد، کرنل شیر خان روڈ استعمال کیاجائے گا۔
فیض آباد بند ہونے کی صورت میں متبادل راستہ کھنہ پل، لہتراڑ روڈ، کیپٹن طفیل شہید روڈ اور پارک روڈ استعمال کیا جائے، فیض آباد مری روڈ بند ہونے پر متبادل راستہ نائنتھ ایونیو استعمال کیاجائے گا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ زیروپوائنٹ بند ہونے کی صورت میں فیصل ایونیو، جناح ایونیو استعمال کریں، ڈھوکڑی چوک، سرینا چوک بند ہونے کی صورت میں سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو استعمال کیا جائے گا۔
اگر ایمبیسی روڈ بند ہوتا ہے تو پھر شہید ملت روڈ، چائنہ چوک انڈرپاس، ایف 6 متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے۔