زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی سکیم تیار

Jul 26, 2024 | 13:09:PM
 زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی سکیم تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب بھر  میں زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی سکیم تیار کر لی گئی ہے۔
 زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی سکیم کے مطابق کاسٹ شیئرنگ فارمولا میں 50 فیصد ادائیگی کسان کریں گے، پنجاب حکومت صرف اور صرف  10 ہزارٹیوب ویلزکوشمسی توانائی منتقل کرنے کیلئےسبسڈی دے گی۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق پنجاب  میں اس وقت تقریبا"ایک لاکھ 22 ہزار ٹیوب ویل موجود ہیں، سکیم سے صرف وہی کسان سبسڈی حاصل کرنے کے  اہل ہوں گے جن کی 12ایکڑاراضی ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت 10 ارب روپے بطور سبسڈی پہلے فیز میں  کسانوں کو دے گی، کسانوں کو 7 سے 15 کے وی تک کے سولر پینل پر سبسڈی میسر ہوگی، سبسڈی بنک پر میسر ہوگی، کسان اپنی اہلیت کے بعد بینک سے رجوع کرکے سبسڈی حاصل کرپائے گا۔